پاکستان الیکشن کمیشن کا فیصلہ

تحریر نذیر ڈھوکی

اداروں کے نیوٹرل ہونے پر عمران خان کا اعتراض یوں ہی نہیں تھا دراصل خان کو خوف یہ تھا اداروں کے نیوٹرل ہونے کے بعد وہ خود کہاں کھڑے ہونگے ؟ اور حقیقت بھی یہ ہے جیسے ہی ادارے نیوٹرل ہوئے تو وہ ان بیساکھیوں سے محروم ہوگئے جن کے ستونوں پر ان کا ناجائز اقتدار کھڑا تھا ۔
منگل کے روز پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ 8 سال سے زیر التواء مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔ غور طلب پہلو یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈز کے حوالے سے شکایت پی ٹی آئی کے بانی لیڈر اکبر ایس بابر نے کی تھی ۔ جب پی ٹی آئی فارن فنڈر کی تحقیقات شروع ہوئی تو ان کے نامی اور بے نامی اکاؤنٹ سامنے آئے
اور ممنوعہ فارن فنڈنگ کا راز فاش ہوا ۔ اس حوالے سے عمران خان کا موقف یہ رہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چندہ دیا ہے تاہم حقائق بتا رہے تھے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا چندہ اونٹ کے منہ میں زیرہ تھے اصل کہانی یہ سامنے آئی کہ غیر ملکی شخصیات نے ان کی فنڈنگ کی جس کی ملک کے آئین میں ممانعت تھی ۔ اس حوالے سے بنیادی سوال یہ بھی کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارتیوں نے
ان کی فنڈنگ کیوں کی ؟
مذکورہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ 2018 کے انتخابات سے قبل آنا تھا مگر ملک کو تختہ مشق بنانے والوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو گود لے لیا ۔ میں نہیں جانتا کہ چاچے رحمتے کو عمران خان میں
کون سی خوبی نظر آئی جو انہیں
صادق اور امین کی سند دے دی ؟
مگر جس کمانڈو انداز میں عمران خان کو سیاسی میدان میں لایا گیا وہ سوالیہ نشان بنا رہا تاہم خود کو قوم کے سامنے جوابدہ ہونے سے بے نیاز تھے بنجر زمین پر ہل چلاتے رہے، تاہم لالچی میڈیا ہاوسز جس انداز سے عمران خان کی مارکیٹنگ کرتے رہے یہ عمل تمام راز فاش کر رہا تھا ۔ مجھے اس موقع پر یہ جسارت کرنے کی اجازت دی جائے کہ گزشتہ 55 سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف مہم جوئی کے نتائج کیا نکلے ہیں سوائے
اس کے جب بھی ملک مشکلات کا شکار ہوا ہے تو بھٹو کے جانشین دستگیر بن کر سامنے آئے ہیں ،
تم بے شک پیپلزپارٹی کو سندھ تک
محدود کرنے کیلئے بھرپور طاقت اور دولت کا استعمال کرو مگر پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں پیپلزپارٹی اور جیالوں کو ختم نہیں کر سکتے،
جی ہاں عمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوطے پر ایک فرعون بن گئے بلاشبہ ان کے پاس دولت کی
طاقت ہے جس کی بنیاد پر وہ ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ علماء کرام عمران خان کے بیانیہ کہ نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا کو چیلنج کیوں نہیں کرتے ؟ کیا ہم اس آفاقی اصول کو
بھول گئے ہیں کہ ماوں نے اپنے بچے
آزاد جنا ہے ، میرے خیال میں پاکستان الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ عمران خان کو نہ صرف جھوٹا ثابت کرتا ہے بلکہ ان کے چہرے سے صادق اور امین کی کلعی اتار دی ہے ۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر