ماہر قانون عرفان قادر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہےکہ اب مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں اور ایسے قوانین نہ ہوں جس کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے۔عرفان قادر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج ہوسکتے ہیں، قوانین کو مل جل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو نہ مستحکم حکومت اور نہ اپوزیشن بنے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے موقع اچھا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور قانون سازی کرلیتے مگر ان کا خیال تھا کہ یہ پورے ملک پر اپنی حکومت بنالیں گے اور دو تہائی اکثریت لے لیں گے۔سابق اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اب مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں، ایسے قوانین نہ ہوں جس کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے ، یا تو سب این آر او کی طرف جائیں یا سب اپنا نقصان کریں۔دوسری جانب ماہر قانون سابق اٹارنی جنرل اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین اورقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، عمران خان بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بیٹوں کی فرم سے تنخواہ نہیں لی تو وہ تاحیات نااہل ہوگئے، پی ٹی آئی نے تو غیرملکیوں سے فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ کی رقم ضبط ہوجائے گی۔’ای سی پی کا فیصلہ درست نہیں، آئندہ بھی فنڈنگ کیلئے اوور سیز پاکستانیوں پر انحصار کریں گے‘



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر