ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا: فیاض چوہان

لاہور(نیشنل ٹائمز): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا ہے۔ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ نہ سنا کر عدلیہ کی توہین کی۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد انجمن غلامانِ امریکا کی خواہشات پر اوس پڑ گئی، آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اُسامہ بن لادن سے 10 کروڑ روپے لینا ہوتی ہے، اُسامہ بن لادن سے فنڈنگ کی گواہی بے نظیر بھٹو بھی دے چکی ہیں، فارن فنڈنگ لیبیا اور عراق کے سربراہان سے فنڈز اور ڈالرز لینا ہوتا ہے، جے یو آئی اور دیگر پارٹیاں قذافی اور صدام سے ڈالر لیتی تھیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد سنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر