ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو فنڈ ضبط کرنے کیلئے ریفرنس بھیجا جائیگا: کنور دلشاد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو الیکشن کمیشن ریفرنس بھیجے گا کہ فنڈ ضبط کر لیا جائے۔یہ بات کنور دلشاد نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریفرنس کے بعد حکومت آرٹیکل 17 کے تحت وزارتِ داخلہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد،چیف الیکشن کمشنر پہنچ گئےکنور دلشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس پر سماعت کرے گا، تحریکِ انصاف خود بھی حکومت سے پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پینڈورہ بکس کھلے گا، اکبر ایس بابر کے پاس ایسے ریکارڈ ہیں۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کالعدم ہوتی ہے تو تمام ممبرِ اسمبلی کالعدم، دفاتر اور اکاؤنٹس ضبط ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر