ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ، عمران خان نے کونسی قرآنی آیت شیئر کی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی گئی ہے۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن میں چل رہے کیسز پر فیصلہ آنے سے قبل یا تو قرآنی آیت یا پھر کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر ضرور کی جاتی ہے۔اس کا مقصد عمران خان کا اپنے بلند حوصلے سے متعلق حمایتیوں کو پیغام دینا ہوتا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ، عمران خان نے کونسی قرآنی آیت شیئر کی؟آج بروز منگل، 2 اگست کو 8 سال قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا یا گیا۔اس موقع پر بھی عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پر قرآنی آیت شیئر کی ہے جس میں اللّٰہ پر یقین اور اللّٰہ کی جانب سے آنے والی مدد سے متعلق پیغام دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں: الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیاعمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی آیت کا مفہوم ہے کہ ’نہ جھکو اور نہ غم کرو، جیت تمہاری ہی ہوگی، اگر تم سچے مومن ہو‘۔ ( القرآن 3:139)ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہواضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر