حکومت عمران خان کی کامیابی سے خوفزدہ ہوکر الیکشن سے کترا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی کامیابی سے خوفزدہ ہوکر الیکشن کرانے سے کترا رہی ہے۔ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران میں ہے، واحد حل فوری انتخابات ہیں، حکومت عوام کے سڑکوں پر آنے سے قبل جنرل الیکشن کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہیں، یہ مل کر بھی ایک جماعت کو شکست نہیں دے سکے۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ ایک نشست پر ڈنڈی ماری گئی، ایک امیدوار کو 49 ووٹوں سے جتوایا گیا، حکومت عمران خان کی کامیابی سے خوفزدہ ہوکر الیکشن کرانے سے کترا رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی، بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور ٹیکسوں سے انتہائی پریشان ہیں، سب کچھ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے، عام انتخابات میں عوام پی ڈی ایم کو ایک بار پھر سرپرائز دیں گے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے آصف علی زرداری اور اُن کے حواری نوٹوں کی بوریاں لے کر بولیاں لگانے پہنچے۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پی ڈی ایم کے امیدوار کو 180 اور پی ٹی آئی کے پرویز الہٰی کو 186 ووٹ ملے۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ غیر آئینی طریقےسے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا، فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد الیکشن کو لٹکانا تھا، ان کے پاس ووٹ پورے نہیں تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر