صدر عارف علوی کی ایف بی آر کو عارضی لیکچرارز پر ٹیکس ختم کرنےکی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو عارضی لیکچرارز پر غیر منصفانہ ٹیکس کٹوتی ختم کرنےکی ہدایت کردی صدر مملکت کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی 30 اپیلیں مسترد کردی گئیں۔صدر نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر غیر مستقل لیکچرارزکی تنخواہوں پر غیر معقول ٹیکس کٹوتی کاعمل بند کرے، غیر مستقل لیکچرارز کی تنخواہ پر 20 فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس وصولی غیرقانونی اور بدانتظامی کا عمل ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیکچرارز پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے، قانون کے تحت ریگولر، ایڈہاک ملازمت پر رکھےگئے ملازمین کی اجرت ’تنخواہ‘ہی تصور ہوتی ہے، لیکچرارز کو ادائیگیاں ’خدمات کے ٹیکس ‘کے زمرے میں نہیں آتیں، حقائق کے پیش نظر وفاقی محتسب کے احکامات جائزتھے، ایف بی آر کی نمائندگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر