حکومت پیٹرول کی قیمت مزید کم کرے: شہریوں کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ شب حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم مہنگائی سے بدحال، بے بس اور پریشان شہریوں نے اس کمی کو انتہائی کم قرار دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی 3 روپے فی لیٹر کمی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر