دعا زہرا کیس: ملزم ظہیر اور اس کے بھائی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی کی عدالت نے دعا زہرا سے شادی کے کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کی ضمانت میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی نے دعا زہرا کیس میں ملزم ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے کا چالان تاحال پیش نہیں ہو سکا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 اگست تک چالان جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔یاد رہے کہ ظہیر کے خلاف دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے جبکہ عدالت کے حکم پر دعا زہرا دارالامان میں رہائش پزیر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر