نواز شریف روادار اور تعلق رکھنے والے شخص ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے 100 ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے۔لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کرنا چاہتا ہوں، ہماری حکومت ٹیکس چوری ختم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سے 100 ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز میں کٹوتی کے بجائے اضافہ کرے۔سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا بعض سیاستدانوں اور سرکاری افسروں نے دولت کے لیے آزاد کشمیر کے جنگلات کو تباہ کیا، 5 سال پہلے 50 فیصد زمین پر موجود جنگلات اب صرف 15 فیصد زمین پر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت مستحکم ہے، اپوزیشن ساتھ دے تو آزاد کشمیر کو خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنا دوں گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا نواز شریف روادار اور تعلق رکھنے والے شخص ہیں، نواز شریف کے گزشتہ دور میں ان سے متواتر ملاقاتیں رہیں، نواز شریف کے مطابق کلثوم نواز میرے گھر کی تصویر دیکھ کر آنا چاہتی تھیں لیکن زندگی نے وفا نہ کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر