لاہور: عمران خان کی پرویز الہٰی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی بھی موجود تھے۔اس دوران عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی حکومت کے خاتمے پر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو مبارکباد دی۔ملاقات میں پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔اس پر پرویز الہٰی نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر