اسپیکر نے پنجاب میں الیکشن جیتنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے ہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ سازش کر کے کسی کو کرسی سے اتار سکتے ہیں، دل سے نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کرپشن اور پیسوں کے لین دین سے دور رہیں۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیاسبطین خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، انہوں نے ایک جمہوری الیکشن میں حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیے، الیکشن کا رزلٹ بھی لیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اب ان کی مرضی وہ الیکشن چیلنج کریں یا نہ کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے الزامات ثابت کرے، ہمارے پاس تو فوٹیج موجود ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر