ماہرہ خان نے پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے۔ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ’ اک پل‘ پر ان کا رقص دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جبکہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں۔پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں۔ مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے، اداکاراؤں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر