ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو 15 نشستوں پر برتری اور دو پرکامیاب، ن لیگ صرف 2 نشستوں پرآگےانہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰٰ پنجاب سے بات ہوئی انھوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے، پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 20 میں سے 2 نشستیں جیت لیں اور انہیں 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر