صورتحال خراب کرنے کیلئے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے، فواد کا الزام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ صورتحال خراب کرنے کیلئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو استعمال کیا جارہا ہے۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی گاڑی روک لی۔پی پی168، تحریک لبیک کے کارکنوں نے فوادچوہدری کی گاڑی روک لیگاڑی ریورس کرنے پر ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس پر کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی۔اس حوالے سے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی کہ معاملہ پر امن ہو لیکن ہماری کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ صورتحال خراب کرنے کیلئے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے، ٹی ایل پی کارکنوں نے گاڑی کو گھیرا اورپتھراؤ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اب ن لیگ کو نظر آرہا ہے کہ وہ ہارچکی ہے۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر