شاہ محمود قریشی کا ملتان کی فیکٹری میں ٹھپے لگائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان کی فیکٹری میں ٹھپے لگائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ریٹرننگ افسر پی پی 217 سلیم اختر خان نے شاہ محمود قریشی کے دعویٰ پر فیکٹری کا دورہ کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔انہوں نے استفسار کیا کہ بیلٹ پیپر ہی نہیں ہیں تو ٹھپے لگانے کا کیا سوال ہے؟ شاہ محمود قریشی کے پاس ثبوت ہیں تو فراہم کریں، غلط خبریں میڈیا پر نہ چلوائیں۔اس کے بعد ریٹرننگ افسر نے شاہ محمودقریشی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 56 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔شاہ محمود قریشی کو 24 گھنٹے میں جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے، اُن پر الزام ہے کہ وہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں اور پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کرکے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 56 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر