ضمنی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں قائم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): پنجاب میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی و صوبائی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، مرکزی کنٹرول روم سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم لاہور سے سیکرٹری الیکشن کمشنر نگرانی کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے ٹیلی فون نمبرز 3-9204402-051 اور 8-9210837 جاری کر دیے ہیں، شکایات فیکس نمبر 9204404-051 پر بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر