ووٹ ڈالتےوقت عمران حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا: وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو پیغام دیا کہ ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن، معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا، پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا، اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے۔انھوں نے لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلبا کو وظائف سےمحروم کیا گیا، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی۔شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سےکم نہیں، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے، اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔انھوں نے مزید لکھا کہ ایک شخص کی انا، انداز سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے، آج ہونے والے انتخابات کا پنجاب اور ملکی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر