اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں عام انتخابات سے قبل پنجاب کے ضمنی انتخابات کا بڑا معرکہ کل ہوگا۔ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں اور کل عوام ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ کریں گے۔ن لیگ ضمنی انتخابات میں 11 نشستیں باآسانی جیت سکتی ہے: تجزیہ کارضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کو ٹکٹ دیے ہیں۔اُدھر الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اورانتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات میں امن و امان کیلئے رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144کے تحت لاؤڈ اسپیکرکے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔خیال رہے کہ 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔ڈی سیٹ کیے جانے والے 20 ارکان کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔



