لیفٹیننٹ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی: شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادرِ وطن کے لیے عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔دہشتگردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کر دیا، آئی ایس پی آرشہباز شریف نے کہا مزید کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے، کرنل لئیق بیگ شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر