سال 2023 سے قبل ہی ترک صدر طیب اردگان کا اہم اعلان

انقرہ(نیوز ڈیسک ):طیب اردگان نے سال 2023 سے قبل ہی ہیومن رائٹس ایکشن پلان کا اعلان کر دیا ،اردگان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ آئین کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق طیب اردگان نے ہیومن رائٹس ایکشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ترکی میں انسانی حقوق کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا اور آئندہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہو گا ،صدر ایردوان نے کہا کہ ایکشن پلان کے 11 اصول طے کئے گئے ہیں جس میں سے سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ انسانی حقوق کو آئینی اور قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے۔ وہ ہیومن رائٹس ایکشن پلان کی ایک تعارفی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر ایردوان نے پہلے جیوڈیشئل ریفارم پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا نیا آئین اس بنیاد پر بنایا جا رہا ہے کہ شخصی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا، ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جائے گی اور ترکی میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس ایکشن پلان کے تحت آزادی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، عام آدمی تک انصاف کی فراہمی، آزادی رائے، خواتین اور معذوروں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ان تمام آزادیوں کو افسر شاہی نے دبا کر رکھا ہوا تھا جس کے باعث ان پر مناسب طریقے سے عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ اب حکومت ان تمام آزادیوں کو قانونی اور آئینی تحفظ فراہم کر رہی ہے،صدر ایردوان نے کہا کہ سیاسی عمل میں سیاسی جماعتوں کی شمولیت کو یقینی بنانے اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے آئین میں ضروری ترامیم کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی
صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق ہیں: ٹرمپ
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر