وزیر خارجہ بلاول سے امریکی ہم منصب کا فون پر رابطہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت کے دوران تجارت، توانائی، صحت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو عوامی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے چاہئیں۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر