5 جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 5 جولائی 1977ء قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن ڈکٹیٹر نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جن سیاسی، معاشی، معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، اس کے تانے بانے ضیاء دور سے ملتے ہیں، ضیاءالحق نے پاکستان کی سیاسی، معاشرتی زندگی میں لسانیت و فرقہ واریت کی سوچ کا زہر گھولا۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ضیاء الحق نے جمہوریت اور وفاق پرست سیاسی جماعتوں پر زمین تنگ کر دی تھی، شہید بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، ضیاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا، کوڑے مارے، جلا وطن ہونے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ضیاء اور اس کی غاصبانہ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستان کے عوام آج تک ڈکٹیٹر ضیاء کی سوچ اور باقیات سے نبرد آزما ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، تحریکِ بحالیٔ جمہوریت کے جیالوں، سیاسی کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریکِ بحالیٔ جمہوریت کے دوران عوام نے انتھک جدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں دیں۔وفاقی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت، پارلیمانی بالادستی کے محافظ کا کردار ادا کرتی رہے گی، یہ قائد اعظم کے نظریے کی علم بردار جماعت ہے۔واضح رہے کہ آج سے 45 برس قبل 5 جولائی 1977ء کو سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر