چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم کی ایرانی صدر و عسکری قیادت سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوران ملاقات دوطرفہ تزویراتی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے ماحول پربھی تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بامعنی، دیرپاسکیورٹی اور دفاعی تعاون شروع کرنےکی خواہش کا اظہار کیا، جنرل ندیم رضا نے ایران کے عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر