پی ٹی آئی کا جلسہ: واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول برآمد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کا آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ شیڈول ہے جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی خطاب کریں گے۔مجھےکچھ ہوا تو عوام انصاف دلائیں گے، عمران خانذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پسٹل سعید غنی نامی شخص سے برآمد ہوا اور مشکوک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق اسلحہ بردار شخص کے پی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے، پکڑے گئے شخص سے 30 بور پستول اور دس راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کاک کہنا ہے کہ اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔جلسے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے بینرز اُتار کر عمران خان کے خلاف بینرز لگوائے جارہے ہیں، حالات خراب ہوئے تو ذمے دار حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے الیکشن میں قوم موجودہ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے، عمران خانخیال رہے کہ 22 مئی 2022 کو ایک جلسےسے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے قتل کی سازش تیار کیےجانےکا دعویٰ کرتے ہوئےکہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر