ٹوٹے ہوئے دل کے حل کیلئے سائنسدانوں نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسکاٹ لینڈ کے محققین جلد ٹوٹے ہوئے دل کو ٹھیک کرنے کا علاج دریافت کریں گے۔ اس بیماری کو عام طور پر ٹوٹے ہوئے دل (Broken Heart) کے سنڈروم کے نام سے جانا جاتا ہے۔محققین جسمانی تھراپی کے لیے آزمائشیں کر رہے ہیں جو ٹوٹے ہوئے دل کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی (takotsubo cardiomyopathy) جسے عام زبان مں بروکن ہارٹ سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس کے لیے آئندہ تین ہفتوں میں 90 رضاکاروں کو تین سالہ طویل مطالعے کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔محققین کا کہنا ہے کہ ہر سال ہزاروں افراد مذکورہ بیماری سے متاثر ہوتے ہیں جن میں اکثریت خواتین کی ہوتی ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد میں سے تقریباً ایک سے دو فیصد کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہوتا ہے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کارڈیالوجی ریسرچ فیلوز کے رکن اور ایبرڈین رائل انفرمری (اے آر آئی) کے ڈاکٹر ڈیوڈ گیمبل (Dr David Gamble) نے بتایا کہ مذکورہ بیماری کو شاذ و نادر ہی بیماری میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس مرض میں مبتلا افراد کا مکمل اور معیاری ڈیٹا جمع کریں تاکہ معالجین کی رہنمائی ممکن ہوسکے۔محققین نے بتایا کہ اس تحقیقی مطالعے میں شامل شرکاء کو تین مختلف کیٹیگری میں تقسیم کرکے ان کا جائزہ لیا جائے گاجس میں ایک گروپ کو ورزش ، دوسرے کو منفی خیالات سے نجات کے لیے جسمانی تھراپی جبکہ تیسرا گروپ دونوں سرگرمیوں کو ترک کردے گا۔ تین ماہ اس عمل سے گزرنے کے بعد سائنسدان ان کے دل کے حالات کا جائزہ لیں گے۔ڈاکٹر ڈانا ڈاسن (Dr Dana Dawson) کے مطابق دل ٹوٹنا مردوں اور عورتوں کو مختلف انداز سے متاثر کرسکتا ہے، اس لیے ان کا علاج اسی انداز سے کیا جانا چاہیئے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر