’حمزہ صاحب آپ کا ارادہ ہے دھاندلی کرنے کا؟‘ چیف جسٹس کا استفسار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دوران دھاندلی سے متعلق مکالمہ ہوا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پوچھا ’حمزہ شہباز صاحب آپ کا ارادہ ہے دھاندلی کرنے کا؟ ‘اس پر حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ’میں سیاسی ورکر ہوں، 22 سال سے سیاست میں ہوں۔‘وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا: سپریم کورٹاس موقع پر بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے حمزہ شہباز سے کہا کہ ’آپ نے چیف جسٹس کے سوال کا صاف جواب نہیں دیا، آپ کو کہنا چاہیےکہ کوئی دھاندلی نہیں ہو گی اور صاف شفاف انتخابات ہوں گے، میں آپ کے منہ میں الفاظ ڈال رہا ہوں، آپ ہاں یا نا کہہ دیں۔‘اس پر حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی کہ صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا، کوئی دھاندلی نہیں ہو گی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت مجموعی حکم جاری کرے گی، چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں پڑے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کو خاندانی تنازع نہ بنائیں تو بہتر ہے۔چیف جسٹس نے فواد چوہدری سے بھی کہا کہ آپ کی باتوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ کو عدالتی نظام سے تشنگی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر