وزیراعظم نے سود پر عدالتی فیصلےکیخلاف اپیل واپس لینےکی یقین دہانی کرادی، جے یو آئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سود سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور سود سے متعلق عدالتی فیصلےکے خلاف اپیل پر وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ترجمان جے یو آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی ہےکہ بینک اپیل واپس لےگا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ بینک کی اپیل واپس لینے سے متعلق فوری اقدامات کیے جائیں۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں، امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کی تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی شریعت عدالت نے 22 اپریل 2022 کو دیےگئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرے، 31 دسمبر2027 تک ربا سے مکمل پاک نظام ملک میں نافذ کیا جائے۔ 25جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اپیل کو واپس لینے اور سودکے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کی سفارشات مرتب کرنےکے لیےٹاسک فورس کی تشکیل میں کردار ادا کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر