لاہور (نیشنل ٹائمز): الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو پی پی 7 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے خبردار کرتے ہوئے کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن پنجاب نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے پیش نظر وزیراعظم کو کہوٹہ ڈیم کے افتتاح سے رکنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے شیڈول میں 29 جون کو کہوٹہ میں قائم ہونے والے ڈیم کا افتتاح بھی شامل تھا تاہم اب الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملہ اٹھانے جانے اور نوٹس کے بعد وزیراعظم نے پروگرام مسنوخ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا



