سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک کی اپیل، قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سود کے بارے میں وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اپیل کے معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں قبلہ ایاز نے کہا کہ حکومت، مالیاتی ادارے یا افراد وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل میں نہ جائیں، حکومت شریعت، معیشت اور قانون کے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹاسک فورس سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سفارشات مرتب کرے، اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی ٹاسک فورس کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کونسل نے 30مئی کو بینکوں کے سربراہان سے بھی اپیل میں نہ جانے کی درخواست کی لیکن 25جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی،اسٹیٹ بینک کی اپیل کو عوام نے ناپسند کیا۔قبلہ ایاز نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اپیل کو واپس لینے اور ٹاسک فورس کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔خیال رہے کہ وفاقی شریعت عدالت نے 22 اپریل 2022 کو دیے گئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرے، 31 دسمبر2027 تک ربا سے مکمل پاک نظام ملک میں نافذ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر