تعطیلات کے دوران ججز تقرری کیلئے بلائے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس غیر قانونی ہیں: جسٹس فائز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس بلانے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دے دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس پاکستان کو بذریعہ واٹس ایپ اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔جسٹس فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ انہیں چیف جسٹس اور نہ ہی رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا،گرمیوں کی تعطیلات میں جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو مؤخرکیا جائے۔جسٹس فائز عیسٰی نےکہا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں، غیر قانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، ہم سب کو آئینی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تقدیر سے غیر آئینی طریقے سے نہ کھیلا جائے، غیر قانونی طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانا بھی ہے تو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے۔انہوں نےکہا کہ میں سندھ ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کرنے والا جوڈیشل کمیشن کا واحد ممبر ہوں، جوڈیشل کمیشن کے سینیئر ممبرکو اجلاس سے آگاہ نہ کرنا کیا اس کی توہین نہیں ؟ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا واٹس پیغام میں کہنا تھا کہ چھٹیوں کے باعث اسپین سے خط ارسال نہیں کرسکتا، یہ پیغام تمام جوڈیشل کمیشن ممبران کو بھیجا جائے، ججز کی 20 اسامیاں سالوں سے خالی تھیں،لیکن عجلت میں آسامیاں پُرکرنے کے لیے اجلاس بلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ سپریم کورٹ کے سینیئر جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی تھی، یہ توسیع اس لیے ہوئی کہ کمیشن ممبران ان سے متعلق دستاویزات کا جائزہ نہیں لے سکے تھے، کیا چند دن پہلے بلائےگئے اجلاسوں میں شامل ناموں کا جائزہ لے لیا ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج نہیں بنایا تھا، سابق چیف جسٹس نےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کوایڈہاک جج کے لیے نامزد کیا، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ اس سلوک نے صوبائیت اور نسل پرستی کے گندکو جنم دیا، کیا صوبے کے چیف جسٹس کو حقیر سمجھنے والوں کو توہین کی سزا نہیں ملنی چاہیے؟ ایسا لگتا ہےکہ ججز تقرری کے مقابلے میں باورچی کی تقرری میں زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے۔خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 29 جون کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر