وزیراعظم کا لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف نےاسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا، دوران اجلاس وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانےسےہی بدل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے امن وامان کا یقینی ہونا بنیادی تقاضا ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پرمتفق ہے، عوام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر