پنجاب کے ضمنی انتخابات فیصلہ کریں گے کہ عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے یا نہیں، عمران خان

لاہور(نیشنل ٹائمز): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ جان لے کہ پنجاب کے 20 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن پر پوری قوم کی نظریں ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن پر عوام کو اعتماد ہے یا نہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچے جہاں انہوں نے پی پی 158 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔پی پی 158 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے اکرم عثمان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ حالی روڈ گلبرگ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کہتا ہوں پورا ملک ضمنی الیکشن کو دیکھ رہا ہے، یہ 20 الیکشن فیصلہ کریں گے کہ عوام الیکشن کمیشن پر اعتماد کر سکتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں آپ نے ہر پولنگ اسٹیشن کو سنبھالنا ہے، گھر گھر جاکر لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے تیار کرنا ہے کیونکہ یہ ایک حلقے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا الیکشن ہے، آپ نے قوم کو جگانا اور احساس دلانا ہے کہ وہ چوروں کو ووٹ نہ دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر