وزیراعظم شہباز شریف کا آصف زرداری سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ جناب آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے زرداری ہاؤس شہید بےنظیر آباد، نواب شاہ پہنچے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود تھے۔زرداری ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، شازیہ مری، آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب اور حاجی علی حسن زرداری نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔وزیراعظم اور ان کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ نوابشاہ روانگی سے قبل وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی تھی جس میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی تھی۔وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے وفد نے بھی ملاقات کی تھی۔ا



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر