وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قائم مقام افغان وزیرِ اعظم کو فون

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عبوری افغان حکومت کے قائم مقام وزیرِ اعظم کو ٹیلی فون کر کے افغانستان میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔قائم مقام افغان وزیرِ اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔افغانستان، زلزلے سے اموات 1000 سے زائد ہوگئیںان کا کہنا ہے کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو افغان زخمیوں کے لیے کھول دیا ہے، آنے والے دنوں میں بھی پاکستان افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قائم مقام افغان وزیرِ اعظم کو مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت آسان بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔قائم مقام افغان وزیرِ اعظم کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے لوگوں کی آمد و رفت آسان بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گفتگو میں یہ بھی کہا کہ پاکستان امن اور خوش حالی کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔واضح رہے کہ 21 اور 22 جون کی درمیانی شب افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر