قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سرحدوں کی صورت حال اور اہم سیکیورٹی امور پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات، بیرونی اور داخلی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے، جبکہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر