صدر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں، گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ اچھی حکومت کی پہچان یہ ہے کہ ترقی کے سفر میں تیزی آتی ہے، پاکستان کی ترقی کے بارے میں پرامید ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے، ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، اس لیے مستقبل سے پراُمید ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیں گے۔صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر