چین کا تیسرا اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز متعارف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چین نے اپنا تیسرا اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز متعارف کرا دیا ہے۔شنگھائی کی ایک بندرگاہ میں اس طیارہ بردار بحری جہاز کو لانچ کرتے ہوئے پانی میں اتارا گیا، جس میں جدید ترین سسٹمز نصب ہیں۔اس بحری جہاز کو فوجان کا نام دیا گیا ہے جسے مکمل طور پر چین میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔اس کا catapult اسسٹ لانچ سسٹم چین کے دیگر طیارہ بردار بحری جہازوں میں موجود اسکائی جمپ اسٹائل سسٹم کے مقابلے میں اہم ترین اپ گریڈ ہے۔یہ نیا سسٹم امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں سے ملتا جلتا ہے، جس سے چین کو فوجان سے متعدد اقسام کے طیاروں کو زیادہ ہتھیاروں کے ساتھ برق رفتاری سے لانچ کرنے میں مدد ملے گی۔فوجان میں بلاکنگ ڈیوائسز بھی موجود ہیں جبکہ اس کا وزن 80 ہزار ٹن ہے۔چین کی جانب سے امریکا سے کشیدگی کے باعث بحریہ کو جدید ترین بنایا جارہا ہے۔چین کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤننگ تھا جو سوویت یونین کے عہد کا نامکمل بحری جہاز تھا، جسے چین نے 1998 میں یوکرین سے خریدا اور 2012 میں اس کی تعمیر کا کام مکمل کیا۔اس جہاز کی ٹیکنالوجی تفصیلات کو استعمال کرکے چین نے دسمبر 2019 میں پہلی بار مقامی طور پر طیارہ بردار بحری جہاز شان ڈونگ تیار کیا۔اب تیسرے ائیر کرافٹ کیرئیر کو چین کی جانب سے پہلے آزمایا جائے گا اور پھر بحریہ کے استعمال میں دیا جائے گا۔ایک تخمینے کے مطابق یہ ائیر کرافٹ 2023 یا 2024 تک فعال ہوسکے گا۔



  تازہ ترین   
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر