روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ترکمانستان کے شہر ترکمان باشی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں روس ایران تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پوتن نے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی حال ہی میں بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ترکمانستان میں ہونے والی نئی ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور جاری سیاسی عمل کا جائزہ لینے کا ایک اور موقع ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور ایران کے تعلقات گزشتہ سال کے آغاز میں طے پانے والے بنیادی معاہدے کی بنیاد پر مثبت انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔

صدر پوتن کے مطابق گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران بھی یہ مثبت رجحان برقرار رہا۔

انہوں نے روس اور ایران کے درمیان انسانی اور ثقافتی تعاون کو بھی قابلِ ذکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں اس شعبے سے متعلق بڑی تعداد میں مشترکہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ مجموعی طور پر روس اور ایران کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، انہوں نے ایرانی صدر سے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات اور خیر سگالی کا پیغام پہنچائیں۔

علاقائی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اس وقت سب سے سنگین مسئلہ خطے میں جاری تنازع ہے، ان کے مطابق یہ تنازع ایران کی وجہ سے شروع نہیں ہوا اور تہران اسے ختم کرنے کے لیے حقیقی کوششیں کررہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ایران نے علاقائی بحران کے پرامن تصفیے کے لیے نئی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس اس صورتِ حال کے حل میں ایران کی مدد کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر