آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے بعد اب پاکستان کو 1.21 ارب ڈالر مل جائیں گے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 1.21 ارب ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان نے معاشی اہداف کےحصول کے لیے بہترین کوششیں کیں، پاکستان میں آئی ایم ایف کے پروگرام سے معاشی استحکام آیا، پاکستان میں اصلاحات کا عمل تیز تر ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جولائی تا مارچ 2026 میں معاشی ترقی 4 فیصد رہی، مشرق وسطیٰ بحران سے شرح نمو 3.6 فیصد تک متاثر ہوئی، مئی 2026 میں افراط زر بلند ترین سطح پر پہنچا، ترسیلات زر نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رکھا۔

آئی ایم ایف نے پیٹرول سبسڈی سکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سبسڈی کو مزید وسعت نہ دی جائے اور صرف مستحقین تک محدود ہو، مہنگی اور وسیع پیمانے پردی جانے والی فیول سکیم فوری ختم کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنےکی صورت میں فیول سپورٹ محدود، ہدفی اور مخصوص مدت تک رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ توانائی اصلاحات اور واجبات کی وصولی بہتر کی جائے، پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات کیے جائیں، گیس سیکٹر میں وصولیاں بہتر اور نقصانات کم کیے جائیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہےکہ اسٹیٹ بینک مہنگائی کی مناسب حد تک سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھے، پاکستان ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے،توانائی شعبے میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور لاگت کم کرنے والی اصلاحات ناگزیر ہیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر