ایف اے ٹی ایف: ’امکان ہے پاکستان کو آج ہی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج کرے گا جس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید ہے۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے جس میں اجلاس کے اختتام پر آج لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہوگا۔وفاقی حکومت سے منسلک ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملنے والی اطلاعات یہی بتا رہی ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تب بھی معاملات طے ہونے میں وقت درکار ہو گا اور اس میں 7 سے 8 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کی صورت میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خود تسلی کر سکیں کہ ان کی سفارشات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو رہ جانے والی دو سفارشات میں قانون میں ترمیم کے ساتھ ساتھ اس کے نفاذ سے متعلق خدشات ہیں جن کا اظہار وہ کئی بار کرچکے ہیں۔دوسری جانب وزرات خارجہ کے ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان نے اس بارسفارتی سطح پر ممبر ممالک کے سامنے غیر رسمی طورپر اپنی پوزشین واضح کی، پاکستان پرامید ہے کہ نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 2 مرحلوں میں34 نکات پرعملدرآمد کا کہا ہے اور گزشتہ اجلاس میں پاکستان نے34 میں سے 32 شرائط پرپہلے ہی عملدرآمد کردیا تھا، اس مرتبہ پاکستان نے تمام 34 نکات پرعملدرآمد کردیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے ایف اے ٹی ایف کا وفد پاکستان بھیجا جاسکتا ہے، وفد رپورٹ کا جائزہ لے کر اکتوبر میں پیرس اجلاس تک حتمی فیصلہ مؤخر کرسکتا ہے جب کہ ایک امکان یہ ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پرآج ہی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا جائے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر