بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی: نیڈ پرائس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ نئی ​​پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے، خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدےکی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔ْنیڈپرائس کا کہنا تھا کہ ہرملک ماسکو کےساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکوکے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں، یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کےدوران استوار ہوئے، روس سے تیل کی خریداری پربھارتی شراکت داروں سے متعدد بات چیت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا، پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کےطریقے تلاش کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر