دنیا کا سب سے چھوٹے میکانکی چارجر تیار کر لیا گیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن ہر جگہ دیوار پر لگے پلگ نہیں ملتے۔ اس کا حل دنیا کے سب سے چھوٹے میکانکی چارجر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو آپ کی چین یا اپنی جیب میں رکھ سکتےہیں۔یہ چھوٹا سا چارجر انسانی قوت سے چلتا ہے اس میں لگی چابی گھمائیں اور مشینی توانائی بجلی میں تبدیل ہوتی جائے گی۔اس طرح فون چارج ہوتا رہے گا۔ یہ ایجاد ایسے لوگوں کے لیے موزوں ہے جو کسی دوردراز علاقوں پر ہائیکنگ یا دیگر کام کرتے ہیں۔ ان میں ارضیات داں سے لے کر وائلڈ لائف کے ماہر بھی ہوسکتے ہیں۔اس طرح یہ چارجر ہمیشہ دستیاب رہتا ہے اورآزادانہ طور پر اشیا کو چارج کرسکتا ہے۔ اس طرح آپ کو فون کرنا ہوگا، کسی کو پیغام بھیجنا ہو، ٹارچ جلانی ہو یا پھر دوستوں کو اپنی موجودگی ظاہر کرنا ہو تو یہ چارجر ان تمام مسائل کا حل ہے۔چابی گھماتے ہی یہ 100 سے 30 ایم اے کرنٹ دیتا ہے تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ کرنٹ کی اتنی مقدار میں سے کچھ نہ کچھ ضائع ضرور ہوسکتی ہے۔ اس جارچر کو ناؤ کا نام دیا گیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ 25 جنوری 2021 کو تیار کیا گیا جسے اب کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے۔خاص ڈیزائن کی بنیاد پر اسے تھامنا اور استعمال کرنا بہت آسان ہے جبکہ اسے ایمرجنسی میں چارجنگ آلہ قرار دیا جارہا ہے۔ اگر فون بالکل ختم ہوگیا ہو تو صرف چند منٹ کی چارجنگ سے فون زندہ ہوجاتا ہے۔ اس میں لگ چار طرح کے کیبل سے انتخاب کرکے آپ موزوں کیبل فون میں لگاسکتےہیں۔ لیکن اب بھی اس کی خاص بات یہ ہے کہ اب تک بنایا جانے والا یہ دنیا کا سب سے چھوٹا میکانکی فون چارجر بھی ہے۔کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت 34 یورو رکھی گئی ہے جو 6200 کے لگ بھگ ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر