چین کیخلاف مسابقتی استعداد میں اضافہ کریں، 100 سی ای اوز کا کانگریس کو خط

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا کی 100 ٹیکنالوجی کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران (سی ای او) نے چین سے معاشی مسابقت کے لیے قانون سازی کرنے کے معاملے پر کانگریس کو خط لکھ دیا۔
ایمیزون، ایلفابیٹ (گوگل) اور مائیکروسافٹ نے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ چین کے خلاف امریکا کی معاشی مسابقتی صلاحیت میں اضافے کے لیے قانون سازی کی جائے۔اعلیٰ عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہمارے عالمی حریف اپنی انڈسٹری، ملازمین اور معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی استعداد میں اضافے کے لیے کانگریس کے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔نئی مجوزہ قانون سازی میں سیمی کنڈکٹر بنانے کی صنعت کو وسعت دینے کے لیے حکومت سے 52 ارب ڈالر کا تقاضہ کیا گیا ہے۔سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سی ای او نے کہا کہ عالمی سطح پر تکنیکی چِپس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ہم پر بہت دباؤ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے امریکا میں تکنیکی چِپس تیار کرنے والے پلانٹ لگائے جاسکیں گے تاکہ خریدار کسی اور ملک کے بجائے امریکا کا رخ کریں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر