شہباز اور حمزہ کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش ایف آئی اے کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے: عدالت

لاہور(نیشنل ٹائمز):: اسپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتوں کی توثیق کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ضمانت کے غلط استعمال کا الزام نہیں، 2 ،3 پیشیوں کے سوا شہباز شریف مسلسل پیش ہوتے رہے ہیں، تفتیش مکمل اور چالان جمع ہے، اس لیے گرفتاری سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فیصلے کے مطابق 16 ارب کے مقابلے میں صرف 6 کروڑ 70 لاکھ روپے اکاؤنٹس میں جمع ہونے کا ذکر ہے، پیسے جمع کرانے والے 64 افراد میں کسی نے شہباز شریف اور حمزہ کا نام نہیں لیا جب کہ ان کے بیانات میں رشوت اور کک بیک کا بھی ذکرنہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شہادت میسر نہیں، ان الزامات پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، شہباز شریف اور حمزہ جیل میں ہی شامل تفتیش ہوگئے تھے، 18 دسمبر 2020 اور 8 جنوری 2021 کو ان سے دو بار تفتیش ہوئی جس کے بعد ایف آئی اے 5 ماہ خاموش رہی، پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کر سکی کہ اکاؤنٹس حمزہ شہباز کے کہنے پر کھولے گئے۔فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام اور چالان میں 16 ارب روپے کا ذکر ہے، مشتاق چینی والا کےخفیہ لیجر ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا، مرکزی ملزمان کی ضمانت کے بعد شریک ملزمان کو گرفتار کرنے سے مقصد پورا نہیں ہو گا، اس لیے ان کی ضمانت کی بھی توثیق کی جاتی ہے، تحریری فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز سطحی نوعیت کی ہیں جن کا ٹرائل پر اثر نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر