فارن فنڈنگ کیس،انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر دلائل مکمل ہوجانے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے اور تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل انور منصور نے عدالت سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟ جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے بلا تفریق جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں، انتظامی باڈی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہماری سمجھ کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ وہ فنڈ ضبط ہوسکتا ہے، اسکروٹنی کمیٹی اپنی رپورٹ جمع کرواچکی ہے۔ہائیکورٹ نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے الیکشن کمیشن اس رپورٹ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو شوکاز جاری کرتی ہے یا نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر