سپریم کورٹ کا شوکت صدیقی برطرفی کیس کا فیصلہ جلد سنانےکا عندیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت صدیقی برطرفی کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم جوڈیشل کونسل رپورٹ کے خلاف آئینی درخواست قابل سماعت ہے، شوکت صدیقی کی درخواست پرکارروائی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نےکی۔ سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نےکہا کہ میرے مؤکل کو میڈیا سے جوڈیشل کونسل کی اپنے خلاف رپورٹ کا پتہ چلا، نہیں معلوم کونسل رپورٹ وزیراعظم کی ایڈوائس کے ذریعے صدرکو بھیجی گئی یا نہیں؟حامد خان نےکہا کہ کونسل نے رپورٹ کے لیے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کانسی کے مؤقف پر انحصار کیا، شوکت صدیقی کےخلاف تین ریفرنسز کی کارروائی روک کر چوتھا ریفرنس چلایا گیا۔چیف جسٹس نےکہا کہ کیا آپ آج دلائل مکمل کرلیں گے؟ بینچ کے دو ممبر اگلے دو ماہ میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے، شوکت صدیقی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنا چاہتے ہیں، بینچ کے دو ممبر ججز کے ریٹائر ہونے پر معاملہ لٹک جائےگا، آپ اپنی گزارشات بتائیں، مقدمےکے حقائق ریکارڈ پر ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل رپورٹ کے خلاف آئینی درخواست قابل سماعت ہے آپ کے یہ سارے دلائل نوٹ کرلیے ہیں، اٹارنی جنرل کو بھی سنیں گے، عدالت نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر