ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کے لیے کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے سعودی ورکرز کے لیے کم از کم اجرت 4 ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل کم از کم اجرت 3 ہزار ریال تھی تاہم گزشتہ سال اس میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کے لیے کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کر دیا



