ایپ واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان

نیویارک(نیشنل ٹائمز)فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر