یاسین ملک نہیں، نوپور شرما دہشتگرد ہے: مشعال ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی حکمران جماعت (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی گستاخانہ گفتگو پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یاسین ملک دہشت گرد نہیں ہیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’دہشت گرد نوپور شرما ہے، اسے گرفتار کرو اور فاشسٹ آر ایس ایس کو سزا دو۔‘گستاخانہ بیان پر مسلمانوں کا شدید ردِعمل، بی جے پی گھٹنے ٹیکنے پر مجبورواضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پروگرام میں اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔نوپور شرما کے اس گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی۔

 



  تازہ ترین   
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر